Availability: In Stock

Tafseer Hidayat ul Quran, 8 Vols, تفسیر ہدایت القرآن

SKU: tafseer-hidayat-ul-quran

Original price was: ₹4,800.00.Current price is: ₹3,000.00.

اس تفسیر کی بہت بڑی خصوصیت ربطِ آیات ہے، اکثر جگہوں پرمفسر مدظلہ نے محض اپنی قوتِ تدبر سے ربط بیان فرمایاہے کہ کہیں بھی ترتیب ٹوٹتی ہوئی نظر نہیں آتی، اس کے علاوہ آپ نے بخاری شریف میں بھی ربط وترتیب پر بے مثال گفتگو فرمائی ہے۔ راقم الحروف کو اس تفسیر میں یہ بات بہت پسند آتی ہے کہ آپ دوٹوک انداز میں ایک بات بیان فرماتے ہیں، ”اگرمگر“ اور ”قیل قال“ کے جنگل میں قاری کو نہیں لے جاتے، ہزاروں صفحات لکھنے کے بعد زبان کا معیار بھی کافی بلند، شستہ اور شگفتہ ہے، متروک الفاظ وتراکیب سے بالکل پاک وصاف انداز،زوائد سے منزہ ومبرا جملے بڑا لطف دیتے ہیں۔ اگر مثالیں دی جائیں تو مضمون طویل ہوجائے گا، قارئین پڑھیں اور سردُھنیں، نور وبشر کی بحث اَوَّلُ ما خلق اللّٰہ نوري کی تحقیق، سایہٴ نبوی کا ثبوت (۵/۲۴۴-۲۴۶)، یاجوج وماجوج کے بارے میں بے سروپا روایات کی تحقیق (۵/۲۳۱-۲۳۷) قیامت کے دن اعمال کے تلنے والی بحث(۳۹۸) سورۂ نور کی بے نظیر تفسیر، اتنی عمدہ اور ایک مرکزی عنوان میں داخل کہ قاری عش عش کرنے لگے۔

Download Catalog
Buy Now