Urdu Books
-
-
La Yamoot Ek Khudnawisht Rashid Shaz | لایموت ایک خودنوشت راشد شاز
Free Delivery
لایموت‘‘ محض ایک خودنوشت نہیں گو کہ اسے اس پیرائے میں لکھنے کی کوشش ضرور کی گئی ہے۔ اس کتاب کی ورق گردانی کرتے ہوئے آپ کو بہت سی مانوس آوازیں سنائی دیں گی اور بسا اوقات تو ایسا لگے گا کہ آپ کا ان کرداروں سے جنم جنم کا رشتہ ہو۔ دبی کچلی آوازیں، کٹے پھٹے لوگ، مسخ شدہ زندہ لاشے جن سے زندگی کی رمق چھین لی گئی ہوں۔ ان ستم نصیبوں کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ دراصل ہوا کیا ہے۔ اہلِ یہود اپنے اوپر گزرنے والے سانحے کو ہالوکاسٹ سے موسوم کرتے ہیں اور فلسطینیوں نے اپنے قومی سانحے کو، جس نے ان کی معمول کی زندگی کو گزشتہ پچھتّر برسوں سے تہ و بالا کررکھا ہے، ’’نکبہ‘‘ کا نام دے رکھا ہے۔ غم کے مارے ہندوستانی مسلمانوں کو یہ سہولت بھی حاصل نہیں کہ اس حادثۂ عظمیٰ کو جو اِن کے ساتھ پیش آیا ہے کوئی ڈھنگ کا نام ہی دے سکیں۔
کہنے کو تو یہ ایک شخص کی داستانِ حیات ہے مگر ان اوراق میں ہندوستانی مسلمانوں کے حقیقی شب و روز کچھ اس طرح رقم ہوتے چلے گئے ہیں کہ قاری ہر صفحے پر رُک کر سوچتا ہے کہ اسے واقعات کی یہ ترتیب اور اس کے اندر پوشیدہ معانی کا علم اب تک کیوں کر نہ ہوسکا۔
بہتوں کے لیے یہ کتاب چشم کشا ثابت ہوگی۔ البتہ اس بیانیے کا ایک فطری نقص یہ ہے کہ یہ قصّۂ جانکاہ بھی اپنی تمام تر محشر بیانیوں کے باوجود ہندوستانی مسلمانوں کے اس حادثۂ عظمیٰ کو کوئی نام دینے میں ناکام نظر آتاہے۔ کیا عجب کہ یہی اس کی خوبی بھی ہو کہ جب تک غیرمعمولی واقعات و حوادث کے بیان کے لیے ایک نئی اور مناسب لغت وجود میں نہ آئے، لکھنے والا اسے گرفت میں لائے تو کیسے؟
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-10%
Lazzat un Nisa Urdu, Koka Pandit, Qadeem Tareen Nayab Aur Khufiya Kitab, Xerox, لذت النساء, کوکا پنڈت
Free Delivery
-
-
-
-10%
Lisan ul Quran Arabi Ke Buniyadi Qawaid | لسان القرآن, عربی کے بنیادی قواعد
Free Delivery
کتاب لسان القرآن عربی کے بنیادی قواعد محترم جناب عامر سہیل کی مرتب شدہ ہے۔ جوکہ قرآن فہمی کے لیے عربی زبان سکھانےکی بہترین کاوش ہے ۔ مرتب موصوف قرآن اکیڈمی ،فیصل آباد کے زیر اہتمام قرآن فہمی کی کلاسز میں خو د عربی زبان پڑہاتے ر ہے ۔ان کے طریقہ تدریس کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی تو انہوں نے فہم قرآن کے طلباء کے لیے عربی زبان سیکھنے کے بنیادی قواعد کوکتابی صورت میں مرتب کیا ہے ۔تاکہ طلباء وطالبات اس سے آسانی مستفید ہوسکیں۔