Availability: In Stock

Tabaqat ul Sufia, طبقات الصوفیہ

275.00

طبقات الصوفیہ: یہ تصوف کی اہم ترین اور پہلی کتابوں میں سے ہے۔ اصل کتاب عربی میں ابو عبد الرحمن السلمی کی ہے

’’طبقات الصوفیہ‘‘ ’’طبقات سلمی‘‘ کے نام سے بھی معروف ہے۔ اولیاء کرام کے احوال، ارشادات و فرمودات اور ان کے تذکرہ پر مشتمل یہ تاریخ اسلام و تصوف میں لکھی گئی پہلی جامع کتاب ہے۔ تصوف و سلوک کی جملہ کتب کے تمام مصنفین نے بلا استثناء ’’طبقات سُلَمِی‘‘ پر انحصار کیا ہے۔ تعلیمات تصوف اور احوال صوفیا کے باب میں طبقات السلمی کا درجہ اسی طرح کا ہے جیسے حدیث کے باب میں بخاری شریف کا مقام ہے۔ امام سُلَمِیْ، حضرت  داتا گنج بخشکے دادا شیخ ہیں۔  امام ابوالقاسم القشیری (صاحبِ رسالہ القشیریہ) داتا گنج بخش کے شیوخ میں سے ہیں اور اما م قشیری، امام سُلَمِیْ کے تلامذہ اور مریدین میں سے ہیں۔

تذکرۃ الاولیاء کے باب میں ’’طبقات الصوفیہ‘‘ پہلی جامع کتاب ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تصوف کے باب میں یہ پہلی کتاب ہے کیونکہ تصوف میں اس سے بہت پہلے بہت سی کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ تصوف اور طریقت پر کتابیں اس وقت سے ائمہ، اکابر اور اسلاف امت نے لکھنی شروع کیں جب ابھی صحیح بخاری، مسلم، ابو داؤد، ترمذی اور دیگر کتب حدیث بھی نہیں لکھی گئی تھیں۔ الغرض صحاح ستہ سے بھی بہت پہلے تصوف پر کتابیں لکھی گئیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت مطالعہ کی کمی کی بنا پر اس حقیقت سے لاعلم ہے۔

Download Catalog
Buy Now