-
Qanoon Shahadat e Hind | قانون شہادت ہند
شہادت اپنے وسیع مفہوم میں ان تمام چیزوں پر محیط ہے جو کسی دعوی یا نالش کی صداقت ظاہر کرنے یا اس کو متعین کرنے کے لیے استعمال میں لائی جاتی ہیں۔ شہادت دینا یا اسے پیش کرنا ان چیزوں کو استعمال کرنے کا عمل ہے جن کی سچائی کا قیاس کیا جاسکے یا جو بذات خود شہادت کے ذریعہ ثابت شدہ ہوں تاکہ کسی دعویٰ کی سچائی ظاہر و ثابت ہوسکے۔ قانونِ شہادت اس ضابطہ کا نام ہے جس کے توسط سے بار ثبوت کی ذمہ داری نبھائی جاتی ہے۔ شہادت ایک پیچیدہ اور وسیع موضوع ہے جس کا قانون کی دنیا میں بنیادی رول ہوتا ہے۔ یہ یکساں طور پر دیوانی و فوجداری کارروائیوں اور تجاویز میں لاگو ہوتا ہے۔
-
Urdu Law Dictionary, Qanooni Lughat, قانونی لغت
یہ لاء ڈکشنری ہندوستانی نظام قانون و عدلیہ میں استعمال ہونے والے قانونی الفاظ و قانونی مقولوں کا ممکنہ حد تک احاطہ کرتی ہے۔ اس میں انگریزی الفاظ و مقولوں کا مطلب، معنی و مفہوم اُردو میں صاف، آسان، واضح اور غیر مبہم طور پر پیش کیا گیا ہے۔ انتہائی مشکل اور پیچیدہ الفاظ بھی نہایت صاف اور عام فہم انداز میں سمجھائے گئے ہیں۔ انگریزی اور لاطینی مقولے و مثالی جملے جو تقریباً تمام تر مع اردو ترجمے کے موجود ہیں ان سب نے اس دو لسانی قانونی لغت کو ایک اہم انفرادیت دی ہے۔