Urdu Mazameen
-
Aabshar Aur Aatish Fasha, آبشار اور آتش فشاں
اس مجموعے میں شامل مضامین:
(۱) پریم چند کو سمجھنے کی ایک ناتمام کوشش (۲) غلام عباس کا افسانوی ادب (۳) گوندنی والا تکیہ… ایک مطالعہ (۴) عصمت چغتائی کا فن (۵) احمد ندیم قاسمی کا افسانوی رویہ (۶) ایک چادر میلی سی… ایک تبصرہ (۷) بستی… ایک جائزہ (۸) اردو افسانہ اور جدید افسانہ (۹) وارث علوی اور فکشن کی تنقید (۱۰) ساختیاتی کباب میں ردِّ تشکیل کی ہڈّی (۱۱) تھیوری، امریکی شوگر ڈیڈی اور مابعد جدیدیت -
-
Adabi Mazameen, ادبی مضامین
یہ کتاب پانچ حصوں میں تقسیم ہے جن کے ذیلی عنوانات بھی قائم کیے گئے ہیں. فکشن کے عنوان کے تحت دو مضامین ہیں جس میں انتظار حسین کا’آخری آدمی ‘ اور انیس اشفاق کا ناولٹ’ دکھیارے ‘ پر کامل گفتگو کی گئی ہے. دونوں موضوعات پر جامع بحث ملتی ہے. جس طرح انتظار حسین کے مذکورہ افسانے اور دیگر تحریروں میں تہذیب و اخلاقیات کا زوال نظر آتا ہے اسی طرح ڈاکٹر علی عباس کے مطابق انیس اشفاق کے یہاں بھی تہذیب کا زوال اور اخلاقیات کی پسماندگی نظر آتی ہے. دوسرے عنوانات کے تحت سفرنامے کو موضوع بنایا گیا ہے. سفرنامہ اور سفرنامہ نگار کے لیے ممدد و معاون اجزا سے روشناس کراتے ہوئے یوسف حسین کمبل پوش کے’ عجائبات فرنگ’ پر طویل گفتگو ہے. ‘لکھنئو کے پانچ راتیں’ میں ڈاکٹر علی عباس نے علی سردار جعفری کو ترقی پسندوں کی صف میں کھڑا کیا ہے اور پھر انہیں ان کی تحریروں کے ذریعے ترقی پسندوں کے دائرے سے باہر بھی دکھایا ہے. پنڈت برج موہن دتا تریہ کیفی کی شخصیت کی بھی مکمل عکاسی کی گئی ہے جو بہت اہم ہے اور محققین کے لیے راہ ہموار کرتی ہے.
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-