Urdu Books
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-19%
Seerat Ibn Hisham Urdu, 3 Vols, سیرت ابن ہشام اردو
Free Delivery
سیرت ابن ہشام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر لکھی جانے والی ابتدائی کتب میں سے ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اسے جو پذیرائی اور شرف قبولیت بخشا ہے اس کے اندازے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ ہر دور میں سیرت طیبہ کے مصنفین کے لیے یہ کتاب بنیادی اہمیت کی حامل رہی ہے اور اسے تاریخ وسیرت کے ابتدائی ماخذ ومصادر میں کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ابن ہشام نے سیرت نگاری میں اپنے پیش رو امام ابن اسحق رحمہ اللہ کی ’کتاب المبتدا والمبعث والمغازی‘کو بنیاد بنایا اور اس میں جا بجا ترمیمات اور اضافوں سے کتاب کی افادیت کو دو چند کر دیا یہ کتاب نئی شکل میں سیرت ابن ہشام سے معروف ہوئی۔یہ سیرت ابن ہشام کا رواں اردو ترجمہ ہے جس سے اردو دان طبقہ کے لیے بھی سیرت کی اس عظیم الشان کتاب سے استفادہ سہل ہوگیا ہے ۔امید ہے شائقین علم اس کے مطالعہ سے مستفید ہوں گے
-
-15%
Seerat Ibn Ishaq, سیرت ابن اسحاق سیرت رسول پر دنیا کی سب سے پہلی کتاب
دنیا کو تیرہ سو سال سے جس کتاب کی تلاش تھی وہ بالا آخر تلاش بسیار کے بعد دستیاب ہوگئی۔یہ کتاب جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے، اسے سیرت کے موضوع پر دنیا کی سب سے پہلی باقاعدہ تصنیف کااعزاز حاصل ہے۔ اہل علم اس کتاب کے تذکرے سے تو واقف تھے لیکن اصل کتاب تک ان کی رسائی اب تک ممکن نہ تھی۔ یہ محض اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اسدورکے ایک بڑے اسلامی محقق ڈاکٹر محمدحمیداللہ(پیرس) کو یہ توفیق بخشی کہ وہ اس نا پید کتابکے اجزاء کو دنیا کے مختلف کتب خانوں سے ڈھونڈنکالیں۔ گو کہ اس وقت دینا میں اس کتاب کا کوئی مکمل نسخہ دستیاب نہیں ہے ،لیکن اس کی کمی کسی حد تک اس بات سے پوری ہو جاتی ہے کہ سیرت ابن ہشام بڑی حد تک ابن اسحاق کا ہی جدید مدّون ایڈیشن ہے۔ البتہ ابن ہشام نے جن باتوں کو اپنی کتاب میں شامل کرنا ضروری نہ سمجھا ،ان باتوں کے لئے ابن اسحاق کایہ نسخہ ایک اہم مصدر کی حیثیت رکھتا ہے۔ گذشتہ ۱۳سوبرسوں میں فن سیرت نگاری نے ارتقاء کی بہت سی منزلیں طے کی ہیں،لیکن اس موضوع اس پہلی تصنیف کو جو اہمیت حاصل ہے وہ یقیناًکبھی کم نہیں ہوگی۔
-
-
-
-
-
-
Seerat Nigaran e Mustafa | سیرت نگاران مصطفیٰ | پہلے ہزاریے کے نمائندہ سیرت نگاراں صدی بہ صدی جائزہ
زیر نظر کتاب سیرت پر نہیں بلکہ علم سیرت اور سیرت نگاروں کے منہج، اسلوب اور رجحانات کا احاطہ کرتی ہے ۔سیرت پر اردو سمیت دنیا کی ہر علمی زبان میں ہزار ہا کتب موجود ہیں البتہ تاریخ سیرت، تدوین سیرت اور سیرت نگاروں کے عصری و ذاتی احوال وغیرہ پر اردو زبان میں مواد کم ہے، زیر نظر کتاب اسی کمی کو پورا کرنے کے ایک کوشش ہے۔
اس تصنیف کا بنیادی مقصد سیرت نگاری کے اس سفر کا جائزہ لینا ہے جو پہلی صدی ہجری کے نصف آخر میں مدینہ سے شروع ہوا، دوسری اور تیسری صدی ہجری میں عراق کے شہروں کوفہ اور بصرہ میں برگ و بار لایا، پھر سیرت نگاری کا یہ قافلہ چوتھی صدی ہجری میں یورپ (اسپین ) پہنچا، جب اسپین میں مسلمانوں کی حکومت کو زوال ہوا تو علم و فن کے مراکز کے طور پر شام اور مصر نے مسلمانوں کی علمی قیادت کی، لہذا آٹھویں تا گیارھویں صدی ہجری میں سیرت کے حوالے سے ہونے والے اہم کاموں کا تعلق شام اور مصر ہی سے ہے ۔
سیرت نگاران مصطفیٰ پہلے ہزاریے کے نمائندہ سیرت نگاراں صدی بہ صدی جائزہ
سیرت نگاران مصطفیٰ از نگار سجاد ظہیر