Urdu Books
-
-
-
-
-
Zawal e Ummat Jihat Asbab Aur Tadarik, زوال امت جہات اسباب اور تدارک
زوال امت پر اردو میں کئی کتابیں لکھی گئی ہیں،لیکن زیر نظر کتاب”زوال امت۔جہات،اسباب اور تدارک“میں عمومی اسباب پر بحث کرنے کے بجائے ان شعبوں کو زیر بحث لایا گیا ہے جو کسی بھی قوم کے عروج وزوال میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،
یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔
باب اول میں اختلاف کے معنیٰ ومفہوم کی وضاحت کے بعد اس کی اقسام ذکر کی گئی ہیں،پھر بتایا گیا ہے کہ اسلام کی ابتدائی صدیوں میں اختلاف کے اسباب کیا تھے؟باب دوم میں فاضل مصنف نے تفصیل سے بحث کی ہے کہ صحابۂ کرام،تابعینِ عظام،فقہاء اور مجتہدین نے اپنے اختلافات میں کن آداب کی رعایت کی تھی اور کن اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا تھا؟ اگلے دو ابواب میں امت کے زوال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ چنانچہ
باب سوم میں علمی وفکری میدان میں زوال اور اس کے اسباب سے بحث کی گئی ہے۔فقہاء کے درمیان اجتہا د کے بجائے جمود اور تقلید ، توسّع کے بجائے مسلکی تعصّب وتصلّب اور رواداری کے بجائے شدّت پسندی نے جگہ بنا لی، تزکیہ واحسان کی جگہ عجمی تصوف غالب آگیا ، متصوّفین کے مختلف فرقے وجود میں آگئے، وحدۃ الوجود اور دیگر غیر اسلامی تصورات کی حمایت کی جانے لگی، فلسفہ کے غلبے کی بنا پر امت انحرافات کا شکار ہوگئی اور عقائد میں بے اعتدالی اور افراط وتفریط کی وجہ سے مختلف فرقوں نے جنم لیا، اس طرح امت کا شیرازہ منتشر ہوگیا۔ ان مباحث پر مصنف نے تفصیل سے اظہار ِ خیال کیا ہے۔
باب چہارم کو سیاسی زوال سے بحث کے لیے خاص کیا گیا ہے۔ اس میں فاضل مصنف نے خاص طور پر خلافت ِ عباسیہ،خلافت ِعثمانیہ اور مغل سلطنت کے زوال سے بحث کی ہے اور اس کے اسباب کا تذکرہ کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ باب پنجم اس کتاب کی جان ہے۔اس لیے کہ اس میں ’تدارک‘ کی صورتوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔عموماً مصنفین جب امتِ مسلمہ کے زوال سے بحث کرتے ہیں تو ان کا بیانیہ اور اسلوبِ تحریرقارئین پر مایوسی طاری کرتا ہے، لیکن مصنف گرامی رجائیت پسند ہیں ۔ وہ اسبابِ زوال کی نشان دہی کے بعد قارئین کو حیران وپریشان اور سرگرداں نہیں چھوڑ دیتے ، بلکہ ان کی دست گیری کرتے ہیں اور ان طریقوں کی طرف رہ نمائی کرتے ہیں جن کے ذریعہ زوال کا تدارک کیا جاسکتا ہے اور امت کی رفعت وشان دوبارہ واپس لائی جاسکتی ہے ۔وہ لکھتے ہیں کہ احادیث میں غلبۂ دین کی بشارتیں موجود ہیں ،جو ہمیں اصلاح و تجدید کے میدان میں سرگرم عمل ہونے پر ابھارتی ہیں۔ ان کا پختہ عقیدہ ہے کہ امت کی فلاح وبہبود اسی طریقے سے ممکن ہے جس طریقے سے’قرون مشہود لہا بالخیر‘ میں ہوئی تھی۔ فاضل مصنف کا یہ اندازِ بحث انہیں دیگر مصنفین سے ممتاز کرتا ہے۔
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-12%
Zinda Karamat, Ustad e Mesmerism, Xerox, زندہ کرامت, استاد مسمریزم
Original price was: ₹1,250.00.₹1,100.00Current price is: ₹1,100.00. -
Zinda Rood, زندہ رود, علامہ اقبال کی مکمل سوانح حیات ان کے بیٹے جاوید اقبال کی قلم سے
علامہ اقبال کے فرزند ڈاکٹر جاوید اقبال نے “زندہ رود” کے نام ہی سے اردو میں اقبال کی یہ مفصل سوانح عمری ہے۔ جو ﻋﻼﻣﮧ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﮐﮯ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺟﺎﻭﯾﺪ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﻧﮯ تحریر کی ہے۔ یہ سوانح ﺗﯿﻦ ﺣﺼﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﮨﮯ۔ حصہ ﺍﻭﻝ، ﺗﺸﮑﯿﻠﯽ ﺩﻭﺭ۔ حصہ ﺩﻭﻡ، ﻭﺳﻄﯽ ﺩﻭﺭ۔ ﺣصہ ﺳﻮﻡ، ﺍﺧﺘﺘﺎﻣﯽ ﺩﻭﺭ۔ جس کے تحت چیزوں کو کافی تحقیق و جستجو کے بعد شامل کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقبال کے باب میں اس کی سندی حیثیت ہے۔ اس کتاب کو ایک طرح سے عالمگیر پزیرائی ملی ہے۔ اس کے تراجم دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہو چکے ہیں ،فارسی میں “جاوید ان اقبال” کے نام سے ترجمہ کئی بار شائع ہو چکا ہے۔ عربی میں “نہر خالد ” کے عنوان سے ترجمہ ہوا ہے، اسی طرح بنگالی انگریزی اور دنیا کی دیگر زبانوں میں بھی ترجمے ہو چکے ہیں۔ اس کتاب کے تمام حصے ایک ساتھ بھی شائع ہوئے، اور الگ الگ حصے بھی شائع کئے گئے ہیں۔ زیر نظر علامہ اقبال کی مکمل سوانح حیات ہے۔ یعنی اس جلد میں ایک ساتھ تینوں حصے پیش کئے گئے ہیں۔ -
-
-8%
Zindagi Ke Aam Fiqhi Masail, 5 Vols, زندگی کے عام فقہی مسائل
Original price was: ₹710.00.₹650.00Current price is: ₹650.00. -
-
Zindan Ke Shab o Roz | زنداں کے شب و روز
زبردست کتاب , اخوان کی لازوال قربانیوں کی تاریخ میں سے، ایک مجاہدہ کی داستان عزیمت