Urdu Books
-
-11%
Idrak e Zawal e Ummat | ادراک زوال امت
گذشتہ کئی صدیوں سے ہمارے مفکرین ہمارے زوال پر کلام کرتے رہے ہیں جس سے یہ احساس تو عام ہوتارہا کہ کہیں کوئی چیز کھوئی گئی ہے لیکن وہ گڑ بڑی کہاں واقع ہے اس کی نشاندہی کی سنجیدہ کوششیں بہت کم نظر آتی ہیں۔
یہ کتاب بنیادی طور پر اسی صورتِ حال کو سمجھنے کی ایک کوشش ہے کہ اسلام کی ابتدائی صدیوں میں کس طرح رفتہ رفتہ وحی کے بجائے متعلقاتِ وحی کو اس قدر اہمیت ملتی گئی کہ مسلم حنیف ہونا بڑی حد تک ایک تہذیبی شناخت بن کر رہ گیا۔ وہ کتاب جو (ہدی للمتقین) کے دعوے سے شروع ہوتی ہے اس پرفقہاء کی تعبیرات نے‘ ایسا محسوس ہوا ‘دوسری ثقافت کے متقین کے لئے دروازہ بند کردیاہو۔ وحئ ربانی کی خالص فقہی تعبیر اور پھر اس تعبیر کو مغز دین قرار دینے کے نتیجے میں بہت جلد یہ آفاقی امت جسے سیادت عالم کے منصب پر فائز کیا گیا ہے، فرقۂ محمدی کی نفسیات میں محصور ہوگئی۔ مسائل عالم سے اپنا رخ موڑ کر اور عام انسانیت کی فلاح سے دست بردار ہو کر ہماری تمام تر توجہ ایک مخصوص ثقافتی شناخت والی امت مسلمہ پر مرکوز ہوتی گئی۔ حتی کہ ہمارے فقہاء نے دنیا کو اسلامی اور غیر اسلامی سرزمین میں بانٹ ڈالا اور ایسا محسوس ہواکہ مسلم آبادی کے علاقوں کے علاوہ دنیا کے دوسرے خطوں کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ سیادت عالم سے ہماری کنارہ کشی دراصل وحی کے سلسلے میں گمراہ کن تعبیرات سے پیدا ہوئی تھی۔ صدیاں گزریں وحی پر پڑنے والے حجابات میں اضافہ ہوتا رہا۔ -
-
-
-
-
-45%
Ihya ul Uloom Urdu, 4 Vols, احیاء العلوم اردو
Free Delivery
احیاء علوم الدین مشہور بہ احیاء العلوم امام غزالی کی شہرہ آفاق کتاب ہے
درحقیقت پہلے امام غزالی نے “کیمیائے سعادت” نامی ایک کتاب لکھی تھی پھر بعد میں اسی کو پھیلا کر “احیاء العلوم” کا نام دیا گیا۔
امام محمد غزالی کی شہرہ آفاق تصنیف احیاء العلوم ظاہری وباطنی علوم پرمشتمل اوراصلاحِ نفس کرنے والی ایک مایہ ناز کتاب ہے جس کی تعریف میں بڑے بڑے ائمہ رطبُ اللسان ہیں جیسا کہ، سیِّدنا امام سبکی علیہ ارشاد فرماتے ہیں :
” ‘احیاءالعلوم’ ان کتب میں سے ہے جن کی حفاظت اور اشاعت مسلمانوں پرلازم ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مخلوق ہدایت یافتہ ہو،جو بھی اس کتاب میں غور کرتا ہے خوابِ غفلت سے بیدارہو جاتا ہے۔
آپ نے مزید فرمایا:
“اگر لوگوں کے پاس احیاء العلوم کے علاوہ اہل علم کی کوئی کتاب نہ رہے تو یہی اُن کے لیے کافی ہے۔ مَیں فقہا کی تصنیفات میں نظر وفکر اور نقل واثر کے اعتبار سے اِس کتاب کی مثل کوئی کتاب نہیں پاتا۔”
اس کتاب کی عربی میں چار جلدیں ہیں، یہ سیٹ اسی معرکہ آرا کتاب کا مستند اردو ترجمہ ہے۔ -
-
-
-
-
-
-29%
Ikhtilaf Aur Mukhalifat Mein Farq | اختلاف اور مخالفت میں فرق
Coming Soon: Pre Order Now
-
-
-
-
-
-
-
-