Urdu Books
-
-
-11%
Islam Mein Sharai Ki Sharai Haisiyat, 8 Vols, اسلام میں شرعی کی شرعی حیثیت
مسلمانوں میں جب مذہبی غلو پسندی کا ظہور ہوا تو یہاں بھی علم شرعی اور علم غیر شرعی کی اصطلاحوں نے ایک زبردست تشتت فکری کوجنم دیا۔ ترتیل و تجوید اور حفظ و قرأ ت کے علوم کو تو شرعی سمجھا گیا البتہ قرآن کی آیات ہانکے پکارے کتابِ فطرت پر غور و فکر کی جو دعوت دے رہی تھیں انہیں علوم شرعی کے دائرے سے باہر کر دیا گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پچھلی قوموں کی طرح متبعین محمدؐ بھی منصب سیادت پر تا دیر اپنی گرفت باقی نہ رکھ سکے۔
-
-11%
Islam Mein Tafseer Wa Tabeer Ka Sahih Maqam, 8 Vols, اسلام میں تفسیر و تعبیر کا صحیح مقام
امت مسلمہ کے لیے قرآن کی حیثیت ایک بنیادی دستاویز کی ہے۔ اگر اس دستاویز کے بارے میں کسی قسم کا شک و شبہ پیدا ہوجائے یا اس کے مقام و منصب کے سلسلے میں التباس در آئے تو فی نفسہ یہ بات امت کے نصب العین کے زیاں اور اس منظم و مامور امت کو ایک بے سمت بھیڑ میں بدل دینے کے لیے کافی ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے یہاں علوم قرآنی کے نام پر ضخیم مجلدات کا جو سرمایا اکٹھا ہو گیا ہے وہ نہ صرف یہ کہ فہمِ قرآن میں حارج اور غایت قرآنی سے مزاحم ہے بلکہ خود وحی کی عظمت کے سلسلے میں ہمارے دل و دماغ میں شبہات و التباسات کا موجب بھی۔
-
-11%
Islam Mein Tasawwuf Ka Sahih Maqam, 8 Vols, اسلام میں تصوف کا صحیح مقام
تاریخ اور قرآن مجید کے طالب علم کو سخت حیرت ہوتی ہے کہ جو امت وحی کا ایک واضح شعور رکھتی ہو اور جس کے ہاں محمد رسول اللہ ﷺ کو آخری نبی کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہو، اور جو نبوت کے جھوٹے مدعیان کے سلسلے میں بالکل ابتدائی عہد سے ہی انتہائی سخت رویے کا اظہار کرتی رہی ہو، آخر اسی امت پر فکری بحران کا ایسا دور کیسے آگیا کہ وہ بھانت بھانت کے روحانیوں کے کشف و القاء کو قبول کرنے پر آمادہ ہو گئی؟ آخر یہ کیسے ہوا کہ قرآن مجید کی موجودگی کے باوجود اسی امت میں دین مبین کے بالمقابل ایک نئے دین کی بنیاد ڈال دی گئی۔ اس سوال کا صحیح جائزہ لیے بغیر ہمارے لیے اس تلخ حقیقت کا ادراک ممکن نہیں کہ ہم وحی ربانی سے یکسر دور کشف و الہام کے اسیر ہو چکے ہیں۔ طرفہ یہ ہے کہ روحانیوں کے اس نئے دین پر ہمیں عین اسلام کا گمان ہوتا ہے۔
-
-
-
-
Islam Muslim Zahan Ki Tashkeel e Jadeed, اسلام مسلم ذہن کی تشکیل جدید
ہمیں دیر یا سویر اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ قدماء کی طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی ایک عدد دماغ سے نوازا ہے جس کا بنیادی فریضہ غورو فکر اور تدبر و تفکر ہے اور جس سے محض ٹوپی رکھنے کا کام یا طربوش برداری کے لیے اسے استعمال کرنا کفرانِ نعمت، بلکہ بغاوت ہے۔ جب تک ہم پھر سے دل و دماغ کو حرکت میں نہیں لاتے اور وحئ ربّانی کی تجلّیوں سے اپنی راہیں منور کرنے کا حوصلہ پیدا نہیں کرتے قدماء کے التباسات ہمارا پیچھا کرتے رہیں گے۔
-
Islam Mustaqbil Ki Bazyaft, اسلام مستقبل کی بازیافت
ماضی اگر حال کے جائزے پر آمادہ نہ کرے اور اس سے مستقبل کو بہتر بنانے کا حوصلہ نہ ملے تو قومیں ماضی کی اسیر ہوجاتی ہیں اور ایسی قوموں کو معاصر دنیا میں اپنے لیے کوئی مفید رول دکھائی نہیں دیتا۔ بدقسمتی سے ہم مسلمان ماضی کا اسی نیم رومانی انداز سے تذکرہ کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔
مستقبل کی بازیافت میں ان عوامل کی نشاندہی کی کوشش کی گئی ہے جن کے ذریعے آخری نبی محمد ﷺ کے متبعین ایک بار پھر دنیا کی سیادت پر فائز ہو سکتے ہیں۔ -
-33%
Islam Par Beja Aitrazat, اسلام پر بے جا اعتراضات
Original price was: ₹600.00.₹400.00Current price is: ₹400.00. -
-
-
-
-
-
-
-
-
-